Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر حملہ، وزیر داخلہ کی شدید مذمتوزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، جماعت اسلامی نے لانگ مارچ ملتان میں روک دیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیدہشت گرد بلوچستان میں امن اور بیماریوں کا خاتمہ نہیں چاہتے، بابر یوسفزئیخاموش واقعات، بلند صدائیںبیلفور اعلامیہ اور پہلی جنگِ عظیم: برطانوی سامراجی پالیسی اور عربوں سے فریبپی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکاننوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحقبلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹینوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر حملہ، وزیر داخلہ کی شدید مذمتوزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، جماعت اسلامی نے لانگ مارچ ملتان میں روک دیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیدہشت گرد بلوچستان میں امن اور بیماریوں کا خاتمہ نہیں چاہتے، بابر یوسفزئیخاموش واقعات، بلند صدائیںبیلفور اعلامیہ اور پہلی جنگِ عظیم: برطانوی سامراجی پالیسی اور عربوں سے فریبپی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکاننوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحقبلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنا ظلم ہے، سید امان شاہ

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے فوری بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی، مگر افسوس کے ساتھ پاکستان میں عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہنچایا جا رہا۔ حکومت اب بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کا بوجھ برقرار رکھے ہوئے ہے، جو انتہائی افسوسناک اور عوام دشمن طرزِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتیں برقرار رکھنا ناقابلِ قبول ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عالمی منڈی کے مطابق فوری طور پر پٹرول، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے تاکہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ موجودہ صورتحال میں پٹرولیم مصنوعات کی مہنگی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی تمام بنیادی ضروریات کو عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ مہنگائی اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جبکہ بے روزگاری اور غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔لاکھوں خاندان دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں اور معاشی بدحالی کے باعث بعض افراد انتہائی مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی، مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے، بصورت دیگر عوام پاکستان پارٹی ملک بھر میں عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *