Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے، 8 اہم تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کے حالیہ حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق دو سے تین بجے کے درمیان بحریہ اور ایرو اسپیس فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کویت میں علی السالم ایئر بیس اور بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر پورٹ سلمان کو نشانہ بنایا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ان حملوں کے دوران امریکی فوج کے آٹھ اہم فوجی انفراسٹرکچر تباہ کیے گئے۔ ایرانی حکام نے اس کارروائی کو امریکا کی حالیہ فوجی کارروائیوں کا ’فیصلہ کن جواب‘ قرار دیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکا نے اتوار کے روز ایران کے پانچ ساحلی مقامات پر حملے کیے تھے جو دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی بیان میں مزید خبردار کیا گیا کہ اگر مستقبل میں امریکا کی جانب سے ایران پر کسی بھی نوعیت کا حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا، خواہ حملے کی نوعیت یا حجم کچھ بھی ہو۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے ایرانی دعوؤں کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی، جبکہ خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *