Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

کراچی؛ 3 سالہ کلثوم کے قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی، خوفناک انکشافات

کراچی: قائد آباد کے علاقے میں 3 سالہ بچی کلثوم کے قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں تشویش ناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔
مقتولہ کلثوم کے پوسٹ مارٹم میں جنسی تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بچی کی وجہ موت کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کرلی گئی ہے۔

پولیس سرجن کے مطابق مختلف نمونے کیمیائی تجزیے کے لیے محفوظ کیے گئے ہیں۔کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے پر وجہ موت کا تعین ہوگا۔

پولیس کے مطابق 3 سالہ معصوم بچی کے قتل کا مقدمہ والد محمد قاسم کی مدعیت میں قائدآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کمسن بچی کے اغوا ، جنسی تشدد اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ۔

مدعی مقدمہ کے مطابق گزشتہ روز شام ساڑھے 4 بجے بیوی نے فون کرکے بتایا کہ بیٹی کلثوم گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی واپس نہیں لوٹی ۔ ہم نے بیٹی کلثوم کوکافی تلاش کیا مگر وہ نہیں ملی ۔ میں اپنے بڑے بھائی شہزاد کے ہمراہ بیٹی کو تلاش کرنے کےلیے نکل گیا، لیکن بیٹی کا کچھ پتا نہیں چلا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں گھر کے قریب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

مدعی مقدمہ کے مطابق رات پونے 8 بجے ہم دونوں بھائی گھر واپس آ رہے تھے تو گھر کی گلی میں کافی ہجوم جمع تھا ۔ مجھے محلے داروں نے بتایا کہ آپ کی بیٹی کلثوم کونامعلوم شخص مارکر آٹے والی بوری میں اس کی لاش ڈال کر آپ کے گھر والی گلی کے گیٹ کے اندرپھینک گئے ہیں ۔

مدعی کے مطابق لوگوں نے بتایا کہ آپ کی بیٹی کی لاش کو محلے کے لڑکے موٹرسائیکل پرسوشل سیکیورٹی اسپتال لے گئے ہیں ۔ اطلاع پر میں بھی اسپتال پہنچا تو میری بیٹی کی لاش ایمرجنسی میں پڑی تھی، جہاں ڈاکٹرز نے بتایاکہ بیٹی کو فوت ہوئے کافی وقت ہو گیا ہے ۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ میرا دعویٰ کوئی نامعلوم شخص یا اشخاص نے میری کمسن بیٹی کو اغوا کرکے اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایااوراسے قتل کرکے اپنا جرم چھپانے کے لیے اس کی لاش آٹے کی بوری میں ڈال کرمیرے گھرکی گلی کے گیٹ کے اندر پھینک کر جانے کا ہے۔ لہٰذ ا قانونی کارروائی کی جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *