Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںبلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں

ہوشاب آپریشن میں بی ایل ایف کے 7 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد


فرنٹیئر کور بلوچستان (ساوتھ) نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف)سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ایف سی بلوچستان (ساوتھ)و علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور ان کی تخریبی سرگرمیوں سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس کی بنیاد پر ہوشاب کے پہاڑی اور دشوار گزار علاقے میں ایک منظم آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی، جس کے جواب میں ایف سی کے جوانوں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ساتوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے، سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے، سرکاری و نجی تنصیبات پر حملوں اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں جدید خودکار ہتھیار، راکٹ لانچر کے گولے، دستی بم، مختلف بور کے کارتوس، بارودی مواد اور دیگر جنگی سازوسامان شامل ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق، برآمد ہونے والا اسلحہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے مستقبل میں تخریبی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ایف سی بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ، علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں اور امن دشمن قوتوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز اور بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔ دوسری جانب، علاقے کے عوام نے ایف سی بلوچستان(ساوتھ)کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے مثر اقدامات کے ذریعے بلوچستان میں ترقی، خوشحالی اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ اور عوام کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *