Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو 73ویں سالگرہ کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں


شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو 73ویں سالگرہ کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

تحریر میر گل محمد خان جکھرانی

دنیا کی عظیم خاتون لیڈر دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 21 جون 1953 کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے گھر میں جنم لیا، 21 جون نہ صرف شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا دن ہے بلکہ شہید رانی کی لخت جگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تجدید عہد اور وفا کا بھی دن ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد شہید بھٹو کی شہادت کے بعد ان کی چھوڑی ہوئی ادھوری مشن کو پورا کرنے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے فوجی آمروں جنرل ضیاء اور جنرل پرویز مشرف کا بڑی بھادری سے ڈٹ کر مقابلہ کیا کیونکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد شہید بھٹو کی نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی پوری زندگی غریب عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے بحالی کیلئے وقف کر چکی تھی، اس لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جنرل ضیا اور جنرل مشرف کے تمام ظلم اور جبر کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا آخرکار سامراجی قوتوں، انتہا پسند دہشتگردوں اور اسٹیبلشمنٹ کی گٹھ جوڑ سے انہیں شہید کیا گیا بہرحال شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرکے ایک تاریخ رقم کر دی وہ ایک بہادر اور تاریخ ساز عظیم لیڈر تھی جنہوں نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کی چراغ کو روشن کرنے کیلئے جدوجہد کی جس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے اپنی عوام کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا اور عوام کے ساتھ جینے مرنے کا فیصلہ کرکے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھی اور جمہوریت دشمن قوتوں سے لڑتے لڑتے شہادت کے رتبے پر فائز ہوکر ہمیشہ کیلئے امر ہو گئی شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسی لیڈر صدیوں میں بھی بڑی مشکل سے پیدا ہوتی ہیں ان کی لازوال قربانیوں اور بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بہرحال آج 21 جون 2026 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا 73واں جنم دن ہے آئیے ہم سب مل کر اس موقعے پر عہد کریں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھیں اور عوام کی طاقت سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنائیں بہرحال شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے جنم دن کے موقعے خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *