Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

سوئٹزرلینڈ؛ پاکستان کی میزبانی میں امریکا-ایران مذاکرات شروع


اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت پاکستان اور قطر کی ثالثی میں تیکنیکی سطح پر مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم سمیت امریکا اور ایران کے وفود سوئٹزرلینڈ میں کانفرنس ہال میں پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بھی فریقین کے ہمراہ موجود ہیں، امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکوف شامل ہیں جبکہ ایرانی وفد میں پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل ہیں۔

امریکی صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات شروع ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے تنازع کے سفارتی حل کے لیے ہمیں اختیارات دیے ہیں، آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایرانی جوہری پروگرام سمیت تمام امور حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز نے بہترین قیادت اور اس موقع پر مذاکرات کی بہترین صلاحیت کا مظاہر کیا، جس پر انہیں سراہتے ہیں۔

جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پاکستان اور بھارت میں میرے زندگی کے دو انتہائی اہم ترین لوگ ہیں، بھارت سے میری اہلیہ ہیں اور پاکستان سے فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 3 ماہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جتنی بات کی ہے شاید ہی کسی سے کی ہو، اگر فیلڈ مارشل کی حکمت عملی نہ ہوتی تو شاید ہم یہاں نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک عظیم ملٹری لیڈر ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو ایک بہترین سفات کار کے طور پر بھی ثابت کیا ہے۔

امریکی نائب صدر نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ امریکا عظیم دوست ہیں اور مذاکرات کے حوالے سے ان کا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے عوام بالخصوص اور پوری دنیا کے لوگوں کو اس حوالے سے خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ جن کی وجہ سے آج یہاں یہ اجلاس ہو رہا ہے، ہماری اچھی گفتگو ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں توقع ہے نتیجہ خیز معاملات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، قطر کے برادر وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بہترین کردار ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *