Banner

بلوچستان ہائی کورٹ کا ٹیچنگ ہسپتال لورالائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

Share

Share This Post

or copy the link

بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ، جسٹس اقبال احمد کاسی اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے آئینی درخواست نمبر 1716/2023 (بشیر احمد بنام حکومت بلوچستان و دیگر) اور منسلک آئینی درخواست نمبر 2017/2023 (محمد شفیق بنام حکومت بلوچستان و دیگر) کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت کے حکم مورخہ 21 مئی 2026 کی تعمیل میں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی، ڈاکٹر انور مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کی نقل آئینی درخواست نمبر 2017/2023 میں درخواست گزار کے وکیل محمد رسول ناصر کو فراہم کر دی گئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے ایم ایس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی تردید کی، جس پر عدالت نے ہسپتال میں طبی سہولیات، عملے کی دستیابی اور انتظامی امور کی مزید جانچ ضروری قرار دی۔عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی، نذیر احمد خجک کو ہدایت جاری کی کہ وہ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا دورہ کریں، وہاں تعینات ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف، ٹیکنیشنز اور پیرا میڈیکل عملے کی حاضری کا جائزہ لیں، ادویات کے ذخیرے (میڈیسن اسٹور) کا معائنہ کریں اور تمام امور سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے عدالت میں پیش کریں۔بلوچستان ہائی کورٹ نے مذکورہ رپورٹ 18 جون 2026 کو دوپہر 12 بجے آئندہ سماعت کے موقع پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کا ٹیچنگ ہسپتال لورالائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us