Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے ناماختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نام

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، شاہراہوں پر بڑھتے جرائم ناقابلِ برداشت ہیں: مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل اور شاہ زاہد مشوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے جرائم اور تجارتی سرگرمیوں کو درپیش خطرات نے عوام اور کاروباری طبقے کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صوبے کے عوام کو معاشی طور پر مفلوج کر دیا گیا ہے حکومت عوام کو تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہیں جو سفر اور تجارت کی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہیں اب شہریوں اور تاجروں کے لیے غیر محفوظ بنتی جا رہی ہیں۔ مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور بعد ازاں انہیں نذرِ آتش کرنے کے واقعات نہایت افسوسناک ظالمانہ اور ناقابلِ برداشت ہیں جن سے نہ صرف تاجروں کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ صوبے کی معاشی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ بارڈر کی بندش کے باعث کاروباری جمود بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام پہلے ہی شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔ آج عام آدمی اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے تگ و دو کر رہا ہے عوام بڑی تعداد میں معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنایا جائے، تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور صوبے میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *