Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے ناماختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نام

بلوچستان میں کل سے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ھوگا،ٹرانسپورٹرز

بلوچستان میں کل سے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ھوگا،ٹرانسپورٹرز
بزنس کمیونٹی اور ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال صوبے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے، آل پاکستان بس یونین
ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور مائنز اونرز کے مطالبات جائز ہیں، عوام احتجاج کی حمایت کریں۔ میر دولت لہڑی ، ظاہر شاہ کاکڑ
کوئٹہ: آل پاکستان بس یونین اور پنجاب و خیبرپختونخوا بس یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونین کے مرکزی و صوبائی عہدیداران حاجی میر دولت خان لہڑی، وحید خان کاکڑ، وزیر خان، حبیب اللہ خان، اقبال سرگڑھ، عبدالمتین اور دیگر نے بزنس کمیونٹی کے گرینڈ اتحاد ’’بلوچستان ٹرانسپورٹرز، تاجر اینڈ مائنز اونرز الائنس‘‘ کی اپیل پر آج 11 جون سے شروع ہونے والی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ھوئے کہا ہے۔ کہ بلوچستان کے تاجروں، ٹرانسپورٹرز، صنعتکاروں، مائنز مالکان اور دیگر کاروباری طبقات کو درپیش مسائل نے صوبے کی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے باعث احتجاج کا راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔
یونین رہنماؤں نے کہا کہ یہ ہڑتال کسی مخصوص طبقے یا گروہ کی نہیں بلکہ بلوچستان اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کی جا رہی ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو درپیش رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری پر پڑنے والے منفی اثرات اور غیر ضروری مشکلات کا براہ راست بوجھ عام شہریوں اور عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ جب تجارت، ٹرانسپورٹ اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں تو اس کے اثرات روزگار، اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور مجموعی معاشی صورتحال پر مرتب ہوتے ہیں، جس سے پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔ یونین رہنماؤں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بزنس کمیونٹی کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے حل کریں اور ایسے اقدامات اٹھائیں جن سے تجارتی، ٹرانسپورٹ اور معدنی شعبوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل میں تاخیر سے کاروباری سرگرمیاں مزید متاثر ہوں گی جس کے منفی نتائج صوبے اور ملک کی معیشت پر مرتب ہوں گے۔انہوں نے بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز، تاجروں، صنعتکاروں، مزدوروں، طلبہ، سیاسی و سماجی تنظیموں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *