Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
روہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیخفیہ کیمروں والی عینکوں، گھڑیوں اور پین کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی، طلبا کو آگاہی دے دی گئینوابشاہ آرٹس کونسل عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، نذیر زرداریسردار محمد صالح بھوتانی سے قبائلی شخصیات اور صحافی رہنما کی اہم ملاقاتوکلا اور صحافی ایک دوسرے کا ہاتھ اور آنکھ ہیں، حیات قریشیوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عصمت بی بی کو بینوولنٹ فنڈ کی مد میں 364000 ہزار روپے ادا کر دیے گئےمستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمیروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیخفیہ کیمروں والی عینکوں، گھڑیوں اور پین کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی، طلبا کو آگاہی دے دی گئینوابشاہ آرٹس کونسل عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، نذیر زرداریسردار محمد صالح بھوتانی سے قبائلی شخصیات اور صحافی رہنما کی اہم ملاقاتوکلا اور صحافی ایک دوسرے کا ہاتھ اور آنکھ ہیں، حیات قریشیوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عصمت بی بی کو بینوولنٹ فنڈ کی مد میں 364000 ہزار روپے ادا کر دیے گئےمستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمی

سولر پینلز کی طرز پر ہوا سے پانی بنانے والی حیرت انگیز مشین


امریکی سائنسدان نے سولر پینلز کی طرز پر ہوا سے پانی بنانے والی حیرت انگیز مشین تیار کر لی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے کیمیا دان اور نوبل انعام یافتہ سائنسدان عمر یاغی نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جو براہِ راست ہوا سے پینے کا صاف پانی حاصل کر سکتی ہے رپورٹ کے مطابق اٹوکو کمپنی کی تیار کردہ یہ جدید مشین روزانہ ایک ہزار لیٹر تک صاف پانی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے حتیٰ کہ ایسے علاقوں میں بھی جہاں نمی کی شرح صرف 20 فیصد سے بھی کم ہو پانی حاصل کر لیتی ہے ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی میں ’میٹل آرگینک فریم ورکس‘ نامی جدید مادّے استعمال کئے گئے ہیں یہ انتہائی باریک سوراخوں پر مشتمل خاص ساخت رکھتے ہیں جو ہوا میں موجود نمی کو سپنج کی طرح جذب کر لیتے ہیں بعد ازاں سورج کی حرارت یا کم درجے کی تھرمل توانائی کے ذریعے جذب شدہ نمی کو خارج کیا جاتا ہے، جسے گاڑھا کر کے صاف اور پینے کے قابل پانی میں تبدیل کر دیا جاتا ہے، اس عمل میں روایتی واٹر جنریٹرز کی طرح زیادہ بجلی یا کولنگ سسٹم کی ضرورت نہیں پڑتی۔ رپورٹ کے مطابق یہ یونٹس شپنگ کنٹینر کے سائز کے ہیں اور آف گرڈ ماحول میں بھی کام کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں دور دراز دیہات، خشک سالی سے متاثرہ علاقوں، جزائر اور قدرتی آفات کے شکار خطوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے پروفیسر عمر یاغی نے بتایا کہ انہیں اس تحقیق کا خیال اردن میں گزارے ہوئے دنوں کی یاد اور اپنے بچپن کے تجربات سے آیا جہاں وہ ایک پناہ گزین کمیونٹی میں رہے اور پانی کی شدید قلت کا سامنا کیا انہوں نے بتایا کہ لوگ پانی کیلئے ٹرکوں کے پیچھے دیوانہ وار دوڑتے تھے، جس نے انہیں مستقبل میں اس مسئلے کا حل تلاش کرنے پر آمادہ کیا واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں دو ارب سے زائد افراد کو محفوظ پینے کا پانی میسر نہیں جبکہ تقریباً چار ارب افراد موسمی بنیادوں پر پانی کی شدید قلت کا سامنا کرتے ہیں ماہرین کے مطابق یہ نئی ٹیکنالوجی سمندری پانی کو صاف کرنے والے روایتی نظاموں کے مقابلے میں کم توانائی استعمال کرتی ہے اور نقصان دہ فضلہ بھی پیدا نہیں کرتی، اسی لیے اسے مستقبل کے پائیدار حل کے طور پر دیکھا جارہا ہے پروفیسر عمر یاغی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہر گھر میں اسی طرح کا ذاتی واٹر سسٹم موجود ہوسکتا ہے جیسے آج گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز لگائے جاتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *