Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

بلوچستان کے تعلیمی ادارے قومی معیار کے ہم پلہ ہیں، ڈاکٹر نیاز احمد اختر

تعمیر نوع پبلک سکول کی بلوچستان یونیورسٹی سے وابستگی سے نہ صرف تعمیرنوع اسکول کے طلباء کو مواقع میسر ہونگے بلکہ بلوچستان یونیورسٹی کو بھی ابتدائی تعلیمی بنیاد فراہم ہوگی جس سے بلوچستان کے طلباء طالبات کو سیکھنے کی بہترین پلیٹ فارم دستیاب ہوگی۔یہاں آکر یہ مشاہدہ کیا کہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ کے تعلیمی ادارے پاکستان کے کسی بھی تعلیمی ادارے سے معیار میں کم نہیں۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر
تعمیر نوع پبلک سکول ٹرسٹ کی بلوچستان یونیورسٹی سے وابستگی سے۔نہ صرف تعمیر نوع کے طلباء کو موقع میسر ہونگے بلکہ بلوچستان یونیورسٹی کو بھی ابتدائی تعلیمی بنیاد فراہم ہوگی جس سے بلوچستان کے طلباء طالبات کو سیکھنے کااچھی پلیٹ فارم دستیاب ہوگی یہ بات ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کےچیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے تعمیر نوع پبلک اسکول کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام سے اپنے خطاب میں کہی۔ انھوں کہاکہ یہاں آکر انھوں نے یہ مشاہدہ کیاکہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ کے تعلیمی ادارے پاکستان کے کسی بھی تعلیمی ادارے سے معیار میں کم نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے تمام یونیورسٹیوں کو یہ خصوصی اجازت دے رکھی ہے کہ وہ اپنے طلباء طالبات کی بہترین مستقبل اور تعلیمی معیار بلند کرنے کے لئے کسی بھی معیاری تعلیمی ادارے سے منسلک ہوسکتےہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے معیاری تعلیم فراہم کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں ہماری نیو جنریشن ملک کی تعمیر ترقی اپنا کردار بہتر انداز میں ادا کرسکے، اور بین الاقوامی طور پر ملک کا نام روشن ہو۔ انھوں نے کہاکہ الحمداللہ ہمارے تعلیمی ادارے کسی بھی انٹرنیشنل ادارے سے معیار میں کم نہیں ہمارے اساتذہ کرام محنتی اور طلباء و طالبات ذہین ہیں اور اپنی ذہانت کی لوہا بین الاقوامی طور پر منوا چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تعمیر نوع پبلک سکول ٹرسٹ کی ملکی و انٹرنیشنلی طور اپنے معیاری تعلیم کی وجہ ایک روشن نام ہے و اپنی پہچان ہے جو بلوچستان کے لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ انھوں اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو طلباء کے سامنے ہر لحاظ سے مثالی نمونے کے طور پر پیش کریں، اسی طرح طلباء پر بھی زمہ داری عائد ہوتی کہ وہ اپنے والدین کی امیدوں پورا اترنے کےلئے محنت و لگن سے اپنے تعلیم پر توجہ دیں تاکہ ان کے والدین جو محنت و مشقت کرکے اپنے پیٹ پر پتھر باندھ کر اپنے بچوں کی تعلیمی اخراجات پوری کرتے ہیں کے امیدوں پر پورا اتر جائیں۔ اس موقع پر سیکریٹری تعمیر نوع پبلک سکول ٹرسٹ وسیم لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حتی الوسہ کوشش ہے کہ ہماری بچے تعلیمی میدان میں کسے سے نہ رہ جائے ہم نے ہر سطح پر ملکی و غیر ملکی طور پر تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے انشاء اللہ آیندہ بھی کرتے رہے رہیں گے۔ انھوں کہ ہمارے مرکزی اور صوبائی متعلقہ ادارے سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی تعلیمی میدان میں جو نجی ادارے بہتر خدمات سر انجام دے رہے ہیں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔اس موقع پر ڈائریکٹر تعمیر نو ع پبلک سکول نے چئیرمن کو اپنے کارکردگی اور اچیومنٹس کے بارے بریف کیا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد میں ہال میں موجود تھے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *