Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

تحفظِ مدارس و حقوقِ بلوچستان کانفرنس تاریخ ساز اجتماع ثابت ہوگی، مولانا عبدالرحمن رفیق


کوئٹہ ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا ہے کہ آج پشین میں منعقد ہونے والی تحفظِ مدارس و حقوقِ بلوچستان کانفرنس ان شاء اللہ ایک تاریخ ساز اجتماع ثابت ہوگی۔ کارکنان، ذمہ داران اور عوام الناس میں کانفرنس کے حوالے سے غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے ضلع بھر میں بھرپور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحفظِ مدارس اور بلوچستان کے جائز حقوق کے حوالے سے یہ کانفرنس ایک مؤثر آواز ثابت ہوگی اور عوام کے احساسات و ترجمانی کا بھرپور مظہر بنے گی۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس نے بتایا کہ ضلع کوئٹہ کا مرکزی قافلہ آج دوپہر 1:30 بجے سملی کے مقام سے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں ایک منظم جلوس کی صورت میں پشین کے لیے روانہ ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام تحصیلوں اور یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے رابطہ مہم مکمل کر لی گئی ہے۔ کارکنوں میں کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے بھرپور جذبہ اور ولولہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام یونٹس کے کارکنان مقررہ وقت پر مرکزی روانگی پوائنٹ پر پہنچ کر اجتماعی اور منظم انداز میں مرکزی قافلے کا حصہ بنیں گے۔ضلعی قائدین نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ نظم و ضبط، اتحاد اور تنظیمی ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے کانفرنس کی کامیابی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں تاکہ تحفظِ مدارس اور حقوقِ بلوچستان کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر ہو اور عوامی امنگوں کی مؤثر ترجمانی ممکن بنائی جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *