Banner

موٹروے ریپ کیس: مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا

Share

Share This Post

or copy the link

سال 2020ء میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ اس مقام پر پیش آیا، چھوٹی تصاویر مجرموں عابد ملہی اور شفقت کی ہیں (فوٹو : فائل)
لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے گینگ ریپ کے ہائی پروفائل کیس میں مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹروے گینگ ریپ کے مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت کے بعد ججز نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے درست قرار دے دیا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرموں کو 20 مارچ 2021ء کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی، جس کے خلاف دونوں مجرموں نے 25 مارچ 2021ء کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر 2020ء کو لاہور کے قریب موٹر وے پر رات کے وقت دو مجرموں نے ڈکیتی کے بعد بچوں کے سامنے خاتون کا ریپ کیا تھا، پولیس نے پہلے ایک ملزم شفقت کو پھر دوسرے ملزم عابد ملہم کو تگ و دو کے بعد گرفتار کیا تھا۔

دونوں مجرموں کو خصوصی عدالت نے ریپ کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت، یرغمال بنانے کے جرم میں عمر قید اور ڈکیتی کے جرم میں 14 سال کی قید سنائی ہے۔

دونوں مجرموں نے انسدادِ دہشت گردی کے فیصلے کو 25 مارچ 2021ء کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

موٹروے ریپ کیس: مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us