Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام بلوچستان و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان میر سجاد رئیسانی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پرائم منسٹر یوتھ پروگرام بلوچستان کے تحت جاری مختلف منصوبوں، نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات، یوتھ ونگ کے تنظیمی امور، آئندہ یوتھ ونگ کنونشن، کوئٹہ میں یونٹ سازی اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے گورنر بلوچستان کو نوجوانوں کی سیاسی، سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی اور بلوچستان بھر میں نوجوانوں کو قومی ترقی کے عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے درپیش مواقع اور چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان کے صوبائی سینئر عہدیداران میر عین الدین کرد، عرفان بلوچ، رازق خان بڑیچ، عزیز مری، میر مہر نیچاری اور شمشیر خان بھی موجود تھے۔
گورنر بلوچستان نے نوجوانوں کے کردار کو ملکی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی مثبت رہنمائی و حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *