Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گردے، مثانے اور مردانہ امراض کے علاج کے لیے مستند یورالوجسٹ سے رجوع کرنا ضروری ہے، ڈاکٹر عمیر خانراولپنڈی: 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد کے ملوث ہونے کا شبہبلیدی اور کھوسو برادریوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی ختم، قبائلی عمائدین کی کوششوں سے صلح ہوگئیبلوچستان میں مزید خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں ملوث بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تعداد 108 سے تجاوز کرگئیکچلاک، حاجی عیسی خان نورزی کا پشتونخوا میپ سے مستعفی ہو کر گرین پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلانبی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات میں سست روی اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سیویپی آئی اے کا پہلا جدید بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیاایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحقحرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنسگردے، مثانے اور مردانہ امراض کے علاج کے لیے مستند یورالوجسٹ سے رجوع کرنا ضروری ہے، ڈاکٹر عمیر خانراولپنڈی: 60 لاکھ 50 ہزار روپے کے مبینہ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج، پانچ افراد کے ملوث ہونے کا شبہبلیدی اور کھوسو برادریوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی ختم، قبائلی عمائدین کی کوششوں سے صلح ہوگئیبلوچستان میں مزید خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں ملوث بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تعداد 108 سے تجاوز کرگئیکچلاک، حاجی عیسی خان نورزی کا پشتونخوا میپ سے مستعفی ہو کر گرین پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلانبی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات میں سست روی اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سیویپی آئی اے کا پہلا جدید بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیاایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاریحب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحقحرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام صوفیا کا پیغام امن کانفرنس

کم از کم ماہانہ اجرت کتنی ہونی چاہیے؟ نئے مالی سال کے لیے سفارش کردی گئی

نئے مالی سال کے لیے کم از کم اجرت مقرر کرنے کے حوالے سے نئی سفارش سامنے آ گئی۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے مالی سال 27-2026 کے لیے ملک میں کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی باضابطہ سفارش کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پائیڈ نے اپنے شواہد پر مبنی فریم ورک کے ذریعے موجودہ 40 ہزار روپے کی تنخواہ میں 12.5 فیصد اضافے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ تجویز قومی سطح پر ملازمین کے مالی حالات کو بہتر بنانے اور معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کم از کم اجرت کا تعین اب صرف محکمۂ محنت کا داخلی معاملہ نہیں رہا، بلکہ یہ فیصلہ ملکی معیشت کے وسیع تر پہلوؤں پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس میں شہریوں کی قوتِ خرید، غربت کی شرح، غیر رسمی روزگار اور مقامی طلب جیسے اہم عوامل شامل ہیں۔

ادارے نے مزید واضح کیا کہ تنخواہوں میں یہ ردوبدل پیداواری ترغیبات بڑھانے اور سماجی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کے جولائی سے اپریل تک اوسط افراطِ زر 6.19 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ اپریل 2026 میں سال بہ سال بنیادوں پر افراطِ زر کی شرح 10.9 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *