Banner

بعد از حج آپریشن کا آغاز، پاکستانی حجاج کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Share

Share This Post

or copy the link


اسلام آباد: فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی وطن واپسی کا مرحلہ باقاعدہ شروع ہو گیا ہے۔ بعد از حج آپریشن کے تحت پہلی پرواز جدہ سے 114 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

ایئرپورٹ پر عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور قومی ایئرلائن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے حجاج کرام کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔

قومی ایئرلائن کے مطابق بعد از حج فلائٹ آپریشن کے تحت مختلف شہروں کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لاہور کے لیے دوسری حج پرواز جدہ سے روانہ ہوگی جبکہ کراچی کے عازمین کو لے کر پہلی خصوصی پرواز آج شام اپنے مقررہ وقت پر پہنچے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بعد از حج آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا، جس دوران جدہ اور مدینہ منورہ سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

حکام کے مطابق مجموعی طور پر 213 خصوصی پروازوں کے ذریعے 53 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔

قومی ایئرلائن نے عازمین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں جبکہ پورے آپریشن کی نگرانی اعلیٰ سطح پر کی جا رہی ہے۔

عازمین حج کی واپسی کے ساتھ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر خوشی اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں، جہاں اہل خانہ اپنے پیاروں کے استقبال کے لیے بے تاب ہیں۔

بعد از حج آپریشن کا آغاز، پاکستانی حجاج کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us