Banner

کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 68 پمپ سیل

Share

Share This Post

or copy the link


کوئٹہ(خ ن)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر منی پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈا¶ن کیا گیا اس موقع پر 68 منی پیٹرول پمپ سیل کرکے 52 افراد گرفتار، جیل منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈا¶ن کیا گیا۔ یہ کارروائیاں سب ڈویژن سٹی، صدر، سریاب اور کچلاک میں کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 68 منی پیٹرول پمپ سیل جبکہ 52 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس کریک ڈا¶ن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ، اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزئی، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی زیر نگرانی ہوئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی شکایات، مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والوں اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ سخت ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہریوں کے مفادات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 68 پمپ سیل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us