Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا

کوئٹہ ،بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری آئس لولیز تلف کر دیں

کوئٹہ(خ ن )عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی بازاروں، گلی محلوں اور اسپیڈی کارٹس پر فروخت ہونے والی قلفیوں اور آئس لولیز کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے پیش نظر بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے عوامی صحت خصوصاً بچوں کو مضر صحت اور غیر معیاری مصنوعات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر رجسٹرڈ و ناقص آئس لولی یونٹس سیل، ہزاروں غیر معیاری قلفیاں و آئس لولیز تلف جبکہ کئی فوڈ بزنس آپریٹرز کو جرمانے اور سخت وارننگز جاری کی گئیں۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشتون آباد، مشرقی بائی پاس، کواری روڈ، نوآبادی، سی پیک روڈ کوئٹہ اور لورالائی میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایسے یونٹس بے نقاب کیے جہاں آئس لولیز انتہائی ناقص اور غیر محفوظ ماحول میں تیار کی جارہی تھیں۔ ان کارروائیوں کے دوران ڈیٹرجنٹ کے استعمال، غیر معیاری و نان فوڈ گریڈ رنگ، زائد مقدار میں پریزرویٹوز، گندے شربت، زنگ آلود برتنوں، مکھیوں کی موجودگی اور ناقص اسٹوریج جیسے سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا۔کارروائیوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں غیر معیاری اور کھلی پیکنگ والی آئس لولیز تلف کی گئیں جبکہ کئی یونٹس کی بجلی منقطع کرکے پیداوار بند کرادی گئی۔ اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ مصنوعات اور بغیر لائسنس کاروبار چلانے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے کہا کہ عید کے موقع پر بچے سب سے زیادہ قلفیوں اور آئس لولیز کا استعمال کرتے ہیں، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ بعض عناصر منافع کی خاطر بچوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “بچوں کی پسندیدہ قلفیاں اگر غیر معیاری اجزائ اور آلودہ ماحول میں تیار ہوں تو یہ زہر سے کم نہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام خصوصاً والدین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ اور معیاری برانڈز کی مصنوعات خریدیں اور کھلی یا غیر لیبل شدہ آئس لولیز سے اجتناب کریں۔ ڈی جی بی ایف اے کے مطابق عوامی صحت کے تحفظ کیلئے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عید کے دوران بھی جاری رہیں گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *