Banner

بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ( ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن پھاٹک سے متصل دھماکے میں بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم لوگوں پر حملے بزدلانہ کارروائیاں ہیں اور دشمن سن لے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ریاست پوری طاقت کے ساتھ فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کو کچل دے گی اور بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us