Banner

اہلیانِ چلتن ٹاؤن کی کاشف حیدری سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت

Share

Share This Post

or copy the link

 

ہزارہ ٹاؤن اور چلتن ٹاؤن کے مختلف حلقوں کے معتبرین اور رہائشیوں پر مشتمل ایک وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے ضلعی کونسلر و سیاسی و سماجی رہنما کاشف حیدری سے ان کے رہائش گاہ میں ملاقات کی اور انہیں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی باقاعدہ دعوت دی۔ اس موقع پر کاشف حیدری نے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے دوستوں اور احباب سے مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا حتمی اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ ان کے لیے باعثِ عزت ہے۔ اگر انہوں نے انتخابات میں حصہ لیا تو پانی، صفائی، سڑکوں کی بحالی، اسٹریٹ لائٹس اور بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی جیسے عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ کاشف حیدری نے مزید کہا کہ ان کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے اور وہ کسی بھی فیصلے سے قبل بزرگوں، دوستوں اور علاقے کے لوگوں سے مکمل مشاورت کریں گے تاکہ ایسا فیصلہ کیا جائے جو علاقے کے وسیع تر مفاد میں ہو۔ ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے کہا کہ کاشف حیدری علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور بلدیاتی اداروں میں ان کی موجودگی عوام کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

اہلیانِ چلتن ٹاؤن کی کاشف حیدری سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us