Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑ

خواتین کے حقوق، تعلیم اور معاشی خودمختاری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل


گورنر بلوچستان سے چیئرپرسن نیشنل کمیشن NCSW کی ملاقات

خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کا خواتین اور بچیوں کے حقوق و اختیارات کی پاسداری میں کلیدی کردار ہے۔ ایسے ادارے معاشرے میں خواتین کے باوقار مقام کو مستحکم کرنے اور صنفی مساوات کے فروغ کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ صوبے میں خواتین کے حقوق، تعلیم، معاشی خودمختاری، انصاف تک رسائی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے سے متعلق ہر مثبت اقدام میں گورنر ہاؤس اور صوبائی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا۔ چیئرپرسن نے گورنر بلوچستان کا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور ملاقات کو انتہائی مثبت، تعمیری اور حوصلہ افزاء قرار دیا۔

اسلام آباد، 9 مئی: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن نورین بانو لہڑی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق، اختیارات اور بنیادی آزادیوں سمیت صنفی مساوات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن درحقیقت خواتین اور بچیوں کے حقوق، بہبود، تحفظ، معاشی خودمختاری اور انصاف تک رسائی میں انتہائی اہم اور موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ کمیشن کے مینڈیٹ اور جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے میں خواتین کے باوقار مقام کو مستحکم کرنے اور صنفی مساوات کے فروغ کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خصوصی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ پہلی بار بلوچستان کی ایک قابل اور باصلاحیت خاتون محترمہ نورین بانو لہڑی کو خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ محترمہ نورین بانو لہڑی اپنے تجربے، وژن اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی، تحفظ اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے مزید موثر اقدامات کریگی۔ گورنر بلوچستان نے یقین دلایا کہ صوبے میں خواتین کے حقوق، تعلیم، معاشی خودمختاری، انصاف تک رسائی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے سے متعلق ہر مثبت اقدام میں گورنر ہاؤس اور صوبائی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے مشترکہ کاوشیں وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن اور ان کی ٹیم نے گورنر بلوچستان کا ہر ممکن تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور ملاقات کو انتہائی مثبت، تعمیری اور حوصلہ افزاء قرار دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *