Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگاعدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا

تعلیم، امن اور انسانیت اور احمد خان اچکزئی کی خدمات پشتون بیلٹ کیلئے مشعلِ راہ ہیں،اےکےمیڈیاء


احمد خان ایجوکیشن سسٹم اور کاکا شہید فاؤنڈیشن قلعہ عبداللہ سے آگے بڑھتا ہوا ایک روشن انقلاب۔رپورٹ

قلم سے فلاحِ انسانیت تک دانشور رہنماء احمد خان اچکزئی کی مصلحتی کوششیں اور مثالی اقدامات۔

کراچی(رپورٹ۔اے کے میڈیاٹیم )احمد خان ایجوکیشن سسٹم اور کاکا شہید فاؤنڈیشن کی عملی، مثالی اور انسانی خدمات نے نہ صرف قلعہ عبداللہ بلکہ پوری پشتون بیلٹ کی تاریخ میں ایک سنہرا باب رقم کر دیا ہے۔ یہ ادارے محض نام نہیں بلکہ غریب اور متوسط طبقے کیلئے امید کی وہ کرن ہیں جہاں سینکڑوں طلباء و طالبات کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ اور تمام تر تعلیمی سہولیات و سامان کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ صحت کے میدان میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد اور مستحق افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اس فلاحی سفر کا وہ خاصہ ہے جس نے معاشرے کے بے بس طبقے کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ان کے ساتھ نقد مالی تعاون کر کے ان کی زندگیوں میں خوشحالی کی بنیاد رکھی۔ ان تمام فلاحی و تعلیمی انقلابات کے پیچھے احمد خان ایجوکیشن سسٹم کے چیئرمین اور کاکا شہید فاؤنڈیشن کے بانی احمد خان اچکزئی کی انتھک جدوجہد اور بصیرت شامل ہے۔ احمد خان اچکزئی نہ صرف ایک مخلص سماجی رہنما ہیں بلکہ وہ عالمی سطح کے ایک بلند پایہ دانشور اور مصنف بھی ہیں، جن کی تصانیف “واشنگٹن سے بیجنگ تک” اور “دی گریٹ گیم کا خاتمہ” جیسے شاہکار ان کے وسیع عالمی مشاہدے اور گہری سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ غبیزئی قوم کے سربراہ اور پشتون قوم کے مثالی رہنما کی حیثیت سے ان کے مصلحتی اقدامات اور سماجی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں بلکہ سورج کی طرح عیاں ہیں۔ ان کا نصب العین بالکل واضح ہے کہ وہ اپنی قوم کے ہاتھوں میں بندوق کے بجائے قلم، جہالت کے بجائے تعلیم اور پسماندگی کے بجائے ترقی و روزگار دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ ایک ایسی پشتون بیلٹ کا خواب دیکھتے ہیں جہاں امن کی حکمرانی ہو اور ہر نوجوان زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکے۔ ان کی شخصیت مصلحت، رواداری اور انسانیت نوازی کا وہ مثال ہے جس نے نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے فروغ کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے۔ بلاشبہ احمد خان اچکزئی کے یہ اقدامات آنے والی نسلوں کیلئے ایک ایسی تاریخ رقم کر رہے ہیں جس کی گونج برسوں تک سنائی دیتی رہے گی اور ان کا مشن تعلیم و امن کے دشمنوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *