Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگاعدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا

ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دس روزہ مہلت لینے کو حسن نیت کا موقع سمجھتے ہیں،حافظ حمد اللہ


کوئٹہ ۔۔۔۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے ۔ کہ دینی مدارس امن و سلامتی کے مراکز ہیں ۔ اور یہ مراکز پاکستان کی اسلامی تشخص کے محافظ ہیں ۔ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے آگے بڑھائے ۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی حکومت کی دس دن کی مہلت لینے کو حسن نیت کا موقع سمجھتے ہیں ۔ وہ دس دن میں اپنی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لیں گے ۔ میر سرفراز بگٹی کا خود مولانا فضل الرحمن صاحب کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہے ۔ کہ مدارس کا مسئلہ طاقت اور تصادم سے نہیں بلکہ اعتماد ، مذاکرات ، اور قانون و آئین پر عملدرآمد سے حل ہوگا ۔ حافظ حمد اللہ نے کہا ۔ کہ مولانا فضل الرحمن صاحب کی سیاست کا یہی کمال ہے ۔ کہ وہ تصادم کو بھی مذاکرات میں بدل دیتے ہیں ۔ تا ہم جے یو آئی یہ واضح کرتی ہے ۔ کہ وہ مدارس کے تقدس ، دینی آزادی اور آئینی و قانونی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی ۔ کیونکہ مدارس ہماری دینی ، قومی اور آئینی ، قانونی شناخت ہے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *