Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سکھر: الحق فاؤنڈیشن کے بانی محمد رضوان الحق ملک سے معززین کی ملاقات، اہم مسئلہ حل ہونے پر اظہارِ تشکراوستامحمد میں رائس ملز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیاروہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، شرکاء کے حق میں نعرےمحمد امین عالم نسیم نے دوبارہ ایس ایس پی ریلوے کراچی کا چارج سنبھال لیابھوسہ منڈی میں بڑھتی بدامنی اور چوری ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہیں، جمعیت علمائے اسلامسعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعیناتعبدالاکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینحکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگاسید علی گیلانی پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، حیات اللہ خان کاکڑصحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورمسکھر: الحق فاؤنڈیشن کے بانی محمد رضوان الحق ملک سے معززین کی ملاقات، اہم مسئلہ حل ہونے پر اظہارِ تشکراوستامحمد میں رائس ملز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیاروہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، شرکاء کے حق میں نعرےمحمد امین عالم نسیم نے دوبارہ ایس ایس پی ریلوے کراچی کا چارج سنبھال لیابھوسہ منڈی میں بڑھتی بدامنی اور چوری ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہیں، جمعیت علمائے اسلامسعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعیناتعبدالاکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینحکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگاسید علی گیلانی پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، حیات اللہ خان کاکڑصحافی امام بخش بلیدی کیخلاف ایف آئی آر انصاف کے منافی ہے، بلوچستان میڈیا فورم

جبری لاک ڈاؤن کے خلاف 11 مئی سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، کاشف حیدری


سوموار کو پریس کلبز کے باہر مظاہرے اور منگل کو مارکیٹوں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، معاشی قتل عام مزید برداشت نہیں، ترجمان
عید کے ایام میں جبری بندشوں سے تاجر اور دیہاڑی دار طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے، حکومت فوری طور پر کاروبار بحال کرے، بیان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رکن سینٹرل کمیٹی اور بلوچستان کے مرکزی ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری جبری لاک ڈاؤن کے خلاف مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر ملک گیر احتجاجی سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت سوموار 11 مئی کو ملک کے مختلف شہروں میں پریس کانفرنسز اور پریس کلبز کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ منگل 12 مئی کو مارکیٹوں اور بازاروں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی آمد میں اب چند دن باقی رہ گئے ہیں اور یہی وہ دن ہوتے ہیں جب تاجر سال بھر کے نقصان کو کسی حد تک پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم موجودہ جبری لاک ڈاؤن نے کاروباری سرگرمیوں کو شدید متاثر کر دیا ہے اور مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکاندار، یومیہ بنیاد پر کاروبار کرنے والے افراد اور مختلف شعبوں سے وابستہ تاجر شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ملکی معیشت بھی جمود کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی بھاری ٹیکسز، ایف بی آر کے نوٹسز، بجلی، گیس اور دیگر اخراجات کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور ایسے میں جبری لاک ڈاؤن نے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف تاجر طبقہ مزید بحران کا شکار ہوگا بلکہ ہزاروں مزدور اور دیہاڑی دار افراد بھی متاثر ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جبری لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، تاجروں کے تحفظات دور کیے جائیں اور کاروباری سرگرمیوں کو معمول کے مطابق بحال کیا جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *