Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
درجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا پولیو کیچ اَپ ڈے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہکوئٹہ:ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعے کا تصفیہ ہوگیامسلم باغ میں SNID پولیو مہم کے آخری روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقدگنداخہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آزاد خان جمالی کی نئی عمارت کا افتتاحنواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، جمال شاہ کاکڑمتاثرین اور املاک کے نقصانات کا درست و قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کیا جائے، مہراللہ بادینیسمنگلی ایئربیس کے سامنے 12 سالہ طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاریای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا پولیو کیچ اَپ ڈے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہکوئٹہ:ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعے کا تصفیہ ہوگیامسلم باغ میں SNID پولیو مہم کے آخری روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقدگنداخہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آزاد خان جمالی کی نئی عمارت کا افتتاحنواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، جمال شاہ کاکڑمتاثرین اور املاک کے نقصانات کا درست و قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کیا جائے، مہراللہ بادینیسمنگلی ایئربیس کے سامنے 12 سالہ طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاریای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاری

ملک میں علماء کرام کا خون بہانا تشویشناک ہے،مولاناعبدالرحمن رفیق

ملک میں علماء کرام کا خون بہانا تشویشناک ہے، جے یو آئی
کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مرکزی مجلسِ فقہی کے سربراہ و ضلعی سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، حافظ دوست محمد مدنی، مولانا عبدالبصیر، حافظ رشید احمد، حاجی محمد شاہ لالا اور مفتی نیک محمد فاروقی نے کہا ہے کہ ملک جید علماء کرام، دینی شخصیات اور اہلِ علم کے لیے قتل گاہ بن چکا ہے۔ مساجد کے منبر و محراب سے لے کر گلی کوچوں اور چوک چوراہوں تک علماء کرام کا خون بے دردی سے بہایا جارہا ہے جو نہایت تشویشناک اور قابلِ مذمت امر ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری تھی کہ وہ علماء کرام، مدارسِ دینیہ اور مساجد کو مؤثر تحفظ فراہم کرتی مگر افسوس کہ اہلِ حق علماء کو مسلسل عدم تحفظ، کردار کشی، نفرت انگیز پروپیگنڈے اور تشدد کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس شہیدؒ جیسے بزرگ اور جید عالمِ دین کی شہادت پوری ملتِ اسلامیہ کے لیے ایک عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی علمی، دینی اور اصلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پُر نہیں ہوسکے گا رہنماؤں نے کہا کہ شہادت سے قبل حضرت مولانا محمد ادریس شہیدؒ کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈا مہم چلائی گئی اور بعد ازاں ان کی المناک شہادت اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ یہ واقعہ کسی منظم سازش اور منصوبہ بندی کا حصہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیرجانبدار، شفاف اور فوری تحقیقات عمل میں لاکر قاتلوں، سہولت کاروں اور اس کے پسِ پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *