Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیدہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی

کیو۔ڈی۔اے لسانی تعصبات کو ابھار رہی ہے، ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی


ملکیتی پلاٹس کی غیر قانونی نیلامی کے موقع پر ٹرانسپورٹر رہنماؤں کیساتھ بدسلوکی ناقابل برداشت ہے۔
ہزار گنجی بس ٹرمینل میں قانونی پلاٹس کی غیر قانونی نیلامی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ حبیب بادیزئی ، میر اکبر لہڑی
کوئٹہ (پ ر) آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی، جنرل سیکرٹری میر اکبر لہڑی، حاجی موسیٰ جان اچکزئی ، حاجی نصراللہ دھوار ، حاجی علی محمد ، حاجی ابراھیم اور دیگر عہدیداروں نے کیو ڈی اے کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کی قانونی ملکیت ہزار گنجی بس ٹرمینل میں پلاٹس کی مبینہ غیر قانونی نیلامی کے موقع پر معروف ٹرانسپورٹر اور ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی میر حکمت لہڑی کے ساتھ بدسلوکی اور نامناسب رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے ٹرانسپورٹر برادری کے جائز حقوق سلب کرنے کی کوششیں ناقابل برداشت ہیں۔
اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ ہزار گنجی بس ٹرمینل میں موجود پلاٹس برسوں سے ٹرانسپورٹرز کی قانونی ملکیت اور روزگار کا ذریعہ ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ بعض عناصر غیر قانونی اقدامات کے ذریعے ان پلاٹس کی نیلامی کرکے ٹرانسپورٹر برادری کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور تحفظات کے اظہار کے دوران ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی میر حکمت لہڑی کے ساتھ بدتمیزی اور توہین آمیز رویہ اختیار کرنا نہ صرف قابل مذمت عمل ہے بلکہ یہ پورے ٹرانسپورٹر طبقے کی تذلیل کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیو ڈی اے کی جانب سے اس تمام صورتحال میں لسانی تعصبات کو ہوا دینے کی کوشش انتہائی خطرناک عمل ہے جس سے صوبے کے حالات متاثر ہوسکتے ہیں۔ بلوچستان ہمیشہ بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کی دھرتی رہی ہے، لہٰذا کسی بھی ادارے یا فرد کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ اپنے مفادات کیلئے لسانی بنیادوں پر نفرت اور تقسیم پیدا کرے۔ بیان میں حکومت بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی نیلامی کا عمل روکا جائے، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور ٹرانسپورٹر برادری کے قانونی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *