Banner

کلائمیٹ چینچ کے ساتھ ساتھ شجرکاری کو بڑھانا ہوگا‘راحیلہ حمید درانی

Share

Share This Post

or copy the link

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے گرلز کالج کواری روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلائمیٹ چینج اور پھولوں کی نمائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران طالبات کی جانب سے مختلف اقسام کے خوبصورت پھول، سجاوٹی پودے اور تخلیقی انداز میں تیار کیے گئے گملے پیش کیے گئے جبکہ خصوصی فلاور ایگزیبیشن بھی منعقد کی گئی، جسے شرکاءنے بے حد سراہا۔ صوبائی وزیر نے طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں اور ماحول دوست سوچ کو قابلِ ستائش قرار دیا۔تقریب میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج بن چکی ہے اور اس کے اثرات بلوچستان سمیت پورے ملک میں واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کے فروغ کے لیے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ ماحول کو صاف، سرسبز اور محفوظ بنانے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ تقریب میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، ماحولیاتی آلودگی، اور کلائمیٹ چینج سے پیدا ہونے والے خطرات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی بھی فراہم کی گئی۔صوبائی وزیر نے پھولوں کی بہترین نمائش کے انعقاد پر کالج کی پرنسپل فرخ بشیر اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے مثبت اور تعمیری اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ طلبہ و طالبات میں ماحول دوستی اور پودوں کی اہمیت سے متعلق شعور مزید اجاگر ہو سکے تقریب میں استاتذہ اور طلباءنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کلائمیٹ چینچ کے ساتھ ساتھ شجرکاری کو بڑھانا ہوگا‘راحیلہ حمید درانی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us