Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مچھ: سول ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی، شہریوں کا ایمرجنسی سروسز بہتر بنانے کا مطالبہچاغی: نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار بس عملے سمیت اغوا کر لی، تحقیقات جاریکوئٹہ: ہسپتالوں میں بغیر اجازت رپورٹنگ اور فوٹوگرافی پر پابندیتحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقفاستا محمد پریس کلب کا پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلانتیسری جنس، آخر قصور کس کا ہےذیکاس سکول سسٹم اور ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا تعلیم و سماجی خدمت کے فروغ کے لیے اشتراک پر اتفاقتھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمیکشور کمار کا تاریخی بنگلہ کس کے نام؟ ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ جھوٹا نکلابلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاکمچھ: سول ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی، شہریوں کا ایمرجنسی سروسز بہتر بنانے کا مطالبہچاغی: نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار بس عملے سمیت اغوا کر لی، تحقیقات جاریکوئٹہ: ہسپتالوں میں بغیر اجازت رپورٹنگ اور فوٹوگرافی پر پابندیتحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقفاستا محمد پریس کلب کا پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلانتیسری جنس، آخر قصور کس کا ہےذیکاس سکول سسٹم اور ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا تعلیم و سماجی خدمت کے فروغ کے لیے اشتراک پر اتفاقتھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمیکشور کمار کا تاریخی بنگلہ کس کے نام؟ ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ جھوٹا نکلابلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک

ذیکاس سکول سسٹم اور ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا تعلیم و سماجی خدمت کے فروغ کے لیے اشتراک پر اتفاق

لاہور (سپیشل رپورٹر) ذیکاس سکول سسٹم کے منیجنگ ڈائریکٹر فہد عباس نے ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، جہاں دونوں اداروں کے نمائندوں کے درمیان تعلیم، سماجی خدمت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ معیاری تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں اور سماجی فلاح کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر بچوں اور نوجوانوں کے لیے بہتر تعلیمی اور تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کو کمپیوٹر سائنس، کوڈنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) جیسی مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایک ترپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت نے ملک میں کوڈنگ اور ڈیجیٹل تعلیم کو قومی نصاب میں باضابطہ طور پر جولائی 2023 میں شامل کیا تھا، جب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جماعت ششم اور اس سے اوپر کے طلبہ کے لیے خصوصی کمپیوٹر کوڈنگ پروگرام کا آغاز کیا۔ بعد ازاں 2024 میں پرائمری سطح پر ٹیکنالوجی اور مصنوعیذہانت پر مبنی نصاب کو مزید وسعت دی گئی، جبکہ مئی 2026 میں فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک بھر میں للکمپیوٹر سائنس اور کوڈنگ کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ فہد عباس نے کہا کہ ذیکاس سکول سسٹم جدید، معیاری اور مہارت پر مبنی تعلیم کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک سے تعلیمی اور سماجی منصوبوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے گا۔ دونوں ماداروں نے مستقبل میں مشترکہ پروگراموں، تربیتی ورکشاپس اور آگاہی مہمات کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔ امریکہ میں کوڈنگ اور ڈیجیٹل تعلیم کا آغاز 1940ء اور 1950ء کی دہائیوں میں جامعات سے ہوا۔ بعد ازاں 1960ء کی دہائی میں مین فریم کمپیوٹرز کے ذریعے یہ تعلیم اسکولوں (K-12) اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے خصوصی پروگراموں تک پہنچی، جبکہ 1980ء کی دہائی میں پرسنل کمپیوٹرز کے عام ہونے کے بعد کوڈنگ اور ڈیجیٹل تعلیم کو وسیع پیمانے پر فروغ حاصل ہوا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *