Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسرائیل میں سخت انتخابی مقابلہ، نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے کوشاںبچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت، 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی: بدبخت شخص کی گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے جنیس زیادتی کی کوششجسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیاعسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کا خراجِ تحسیناگر دہشتگرد سرنڈرکرکےقومی دھارے میں شامل ہو جائیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، چیئرمین اے آرڈی سی خیبرپختونخوانااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومپاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہسعودی شہر طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات حاصلاسرائیل میں سخت انتخابی مقابلہ، نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے کوشاںبچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت، 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی: بدبخت شخص کی گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے جنیس زیادتی کی کوششجسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیاعسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کا خراجِ تحسیناگر دہشتگرد سرنڈرکرکےقومی دھارے میں شامل ہو جائیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، چیئرمین اے آرڈی سی خیبرپختونخوانااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومپاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہسعودی شہر طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات حاصل

اگر دہشتگرد سرنڈرکرکےقومی دھارے میں شامل ہو جائیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، چیئرمین اے آرڈی سی خیبرپختونخوا

پشاور: خیبرپختونخوا کے 12 دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع کے لیے قائم ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کے چیئرمین انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اور پُرامن زندگی گزارنے پر آمادہ ہوں تو حکومت سے بات چیت کی جاسکتی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر شوکت اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو علاقے چھوڑنے کا کہا گیا تھا، تاہم ان کی آبادیوں میں موجودگی کے باعث سکیورٹی فورسز کو کارروائیوں میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ ان کے مطابق مساجد اور مدارس میں پناہ لینے کی وجہ سے بھی آپریشنز پیچیدہ ہوجاتے ہیں۔

چیئرمین اے آر ڈی سی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کے راستے دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو اپنے ہم وطنوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔

انجینئر شوکت اللہ نے واضح کیا کہ ہتھیار ڈالنے اور پُرامن زندگی اختیار کرنے والوں سے بات چیت کی گنجائش موجود ہے، تاہم سرنڈر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کے مطابق ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جائے گی اور ضرورت کے مطابق نئے اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر بھی کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *