Banner

منصوبوں کی بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی

Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشٹویو (بی ایس ڈی آئی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں 12 کور، ایکسین بلڈنگز، پروگرام کواڈینیٹر، ڈی جی یونیورسٹی آف بلوچستان، بی ایس ڈی آئی، پی آئی یو اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران بی ایس ڈی آئی کے تحت ضلعے بھر میں جاری ترقیاتی اسکیمات، جاری منصوبوں کی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے مختلف منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت، درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام محکموں اور اداروں کے درمیان باہمی رابطے اور مو¿ثر ہم آہنگی کے ذریعے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کیا جائے،اس کے علاو¿ہ تمام اسکیمات کی مسلسل مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے تاکہ ناقص اور غیر معیاری کاموں کے بروقت نشاندہی ہوسکے۔

منصوبوں کی بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us