Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ڈپٹی کمشنر کا BSDI اسکیموں کا دورہ، رفتار تیز کرنے کی ہدایت

سوراب(محبوب زہری)وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد سوراب، صاحبزادہ نجیب اللہ نے BSDI کی ڈپٹی پروگرام کواررڈینیٹر (ساؤتھ) انجینئر زینب صالح کے ہمراہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی، ایکسین بی اینڈ آر لیاقت علی، ایکسین پی ایچ ای ربی ارشاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سعید احمد ساسولی، ایس ڈی او بی اینڈ آر مقصود احمد مینگل، ایس ڈی او پی ایچ ای رب نواز سپریڈنٹ فضل محمد قمبرانی سمیت مختلف محکموں کے افسران اور ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ اور BSDI ٹیم نے BSDI کے تحت جاری مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا جن میں پبلک لائبریری سوراب، ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب کا سولر سسٹم اور باؤنڈری وال، سوراب تا گدر روڈ، فیملی پارک، پل، اسٹریٹ لائٹس، سوراب چشمہ ٹینکی سمیت دیگر منصوبے شامل تھے۔ دورے کے دوران ٹیم نے جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور رفتار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *