Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

کوئٹہ ،مہنگا دودھ فروخت کرنے پر 58افراد گرفتار 12دکانیں سیل

کوئٹہ(خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی واضح ہدایات کی روشنی میں شہر بھر میں دودھ فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 56 افراد کو گرفتار جبکہ 12 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کوئٹہ محمد امیر حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں متعدد دودھ فروشوں نے ازخود دودھ اور دہی کی قیمتوں میں فی کلو 10 روپے تک اضافہ کر دیا تھا، جس کے باعث شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سخت احکامات جاری کیے کہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ نے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول ٹیموں کے ہمراہ دودھ کی دکانوں، دہی فروشوں اور ڈیری شاپس کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران سرکاری نرخنامے آویزاں نہ کرنے، زائد قیمت وصول کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے دودھ فروشوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری نرخناموں کی پابندی کریں، بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *