Banner

وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی عوامی خدمات قابلِ تحسین ہیں، فاطمہ خان

Share

Share This Post

or copy the link


کوئٹہ:
پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ بلوچستان کی نائب صدر و کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام برائے کوئٹہ فاطمہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی خدمات قابلِ تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے معیشت کو مستحکم بنانے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کیلئے مختلف فلاحی اور تعلیمی پروگرامز متعارف کروائے گئے ہیں جن کا مقصد نوجوان نسل کو بااختیار بنانا اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مثبت پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں فاطمہ خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختصر عرصے میں صحت، تعلیم، خواتین کی فلاح اور عوامی سہولیات کے شعبوں میں نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات ہی مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہیں اور پارٹی قیادت ہمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں اور حکومت انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کو ترقی استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی عوامی خدمات قابلِ تحسین ہیں، فاطمہ خان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us