Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلانسیف سٹی منصوبے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی بنیاد ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستانلکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاکعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں بڑی پیش رفتوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہمستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیمانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کوخطرات لاحقعمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لیغیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرکبلوچستان میں پائیدار امن اور ریاستی عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستانٹرمپ نے امریکی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلانسیف سٹی منصوبے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی بنیاد ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستانلکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاکعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں بڑی پیش رفتوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہمستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیمانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کوخطرات لاحقعمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لیغیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرکبلوچستان میں پائیدار امن اور ریاستی عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بارکھان کے صدر شبیر احمد کھیتران کی سربراہی میں وکلاء کے ایک وفد نے کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وکلاء برادری کو درپیش مسائل بالخصوص ایڈووکیٹس کالونی کے لیے اراضی کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفد نے مو¿قف اختیار کیا کہ وکلاء برادری کے لیے رہائشی کالونی کا قیام ایک دیرینہ مطالبہ ہے، جس سے نہ صرف وکلائکو سہولت میسر آئے گی بلکہ بار کے ادارہ جاتی استحکام میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ وفد نے بعض بنیادی شہری سہولیات، شاہراہوں کی حالت اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جیسے مسائل بھی کمشنر کے سامنے رکھے۔کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے وفد کے مسائل کو غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایڈووکیٹس کالونی کے معاملے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور وڑن کے مطابق وکلائ برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور انصاف سے وابستہ طبقے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کمشنر نے مزید کہا کہ حکومتِ بلوچستان رکھنی اور کوہِ سلیمان ڈویژن کی ترقی کے لیے ایک جامع وژن کے تحت کام کر رہی ہے، جس کا مقصد رکھنی کو ایک ماڈل شہر میں تبدیل کرنا، شہری سہولیات کی بہتری، بنیادی انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرنا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *