Banner
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بارکھان کے صدر شبیر احمد کھیتران کی سربراہی میں وکلاء کے ایک وفد نے کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وکلاء برادری کو درپیش مسائل بالخصوص ایڈووکیٹس کالونی کے لیے اراضی کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفد نے مو¿قف اختیار کیا کہ وکلاء برادری کے لیے رہائشی کالونی کا قیام ایک دیرینہ مطالبہ ہے، جس سے نہ صرف وکلائکو سہولت میسر آئے گی بلکہ بار کے ادارہ جاتی استحکام میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ وفد نے بعض بنیادی شہری سہولیات، شاہراہوں کی حالت اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جیسے مسائل بھی کمشنر کے سامنے رکھے۔کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے وفد کے مسائل کو غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایڈووکیٹس کالونی کے معاملے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور وڑن کے مطابق وکلائ برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور انصاف سے وابستہ طبقے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کمشنر نے مزید کہا کہ حکومتِ بلوچستان رکھنی اور کوہِ سلیمان ڈویژن کی ترقی کے لیے ایک جامع وژن کے تحت کام کر رہی ہے، جس کا مقصد رکھنی کو ایک ماڈل شہر میں تبدیل کرنا، شہری سہولیات کی بہتری، بنیادی انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرنا ہے۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us