Banner

معرکہ حق بنیان مرصوص ایک عظیم الشان باب ہے،اکرام الدین

Share

Share This Post

or copy the link


معرکہ حق کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین کرتا ہوں۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص ایک عظیم الشان باب ہے جس نے جنوبی ایشیاء کی تاریخ کا رخ متعین کیا۔پاکستان کے عزم اور دفاعی صلاحیتوں کو ایک نئی شناخت دی۔ معرکہ حق بنیان مرصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور ریاست پاکستان کی حکمت عملی کا مظہر تھی جس میں عسکری، سفارتی اور عوامی سطح پر مکمل ہم آہنگی دیکھنے کو ملی جس نے بنیان مرصوص کو عملی شکل دی اور ایک ایسی سیسہ پلائی ہوئی دیوار جسے کوئی طاقت متزلزل نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے جس طرح اپنی افواج کے ساتھ یک زبان ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا وہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص ایک محض آپریشن نہیں بلکہ ایک قومی تحریک بن چکا ہے۔سفارتی محاذ پر بھی پاکستان نے غیر معمولی بصیرت اور حکمت کے ساتھ ملک کے وقار کو بلند کیا۔وزرات اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے دشمن کو نہ صرف عسکری میدان میں بلکہ سفارتی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے جو معرکہ حق کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں ہمارے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس وطن کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ آج ہم شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور آج عہد تجدید کرتے ہیں کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص کے فلسفے کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو کوئی قوت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ آج کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر قوم اور افواج ایک پیج پر ہوں تو کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی اللہ تبارک و تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔امین

معرکہ حق بنیان مرصوص ایک عظیم الشان باب ہے،اکرام الدین

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us