Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

سیف سٹی منصوبہ جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا ،سید میر یعقوب علی شاہ

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) چیئرمین میونسپل کمیٹی روہڑی سید میر یعقوب علی شاہ، فوکل پرسن وزیر بلدیات سندھ عرفان علی دائود پوٹو اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی روہڑی محمد اسلم میمن نے روہڑی شہر میں جاری سیف سٹی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف تنصیبات کا معائنہ کیا اور منصوبے کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیابعد ازاں وفد نے روہڑی پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں سیکیورٹی اقدامات اور نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا گیا متعلقہ افسران نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں، مرکزی شاہراہوں اور حساس مقامات پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایک مربوط کنٹرول روم بھی قائم کیا جا رہا ہے جہاں سے شہر بھر کی نگرانی کی جائے گی چیئرمین میونسپل کمیٹی سید میر یعقوب علی شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ روہڑی شہر کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، جس سے جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائےفوکل پرسن عرفان علی دائود پوٹو نے کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے جدید منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جبکہ وائس چیئرمین محمد اسلم میمن نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے حکام کے مطابق سیف سٹی منصوبے کا افتتاح محرم الحرام سے قبل متوقع ہے، جس سے بالخصوص عزاداری کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات مزید مؤثر اور مضبوط بنائے جا سکیں گے۔ شہری حلقوں نے اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *