Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاسوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات، مسائل پر تفصیلی گفتگو

قائم مقام چیئرمین سینیٹ، سردار سیدال خان ناصر سے بلوچستان پرنٹ میڈیا کے چیئرمین سید انور شاہ کی قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر ناشناس لہڑی، منیر بلوچ، محمد عاطف خان سدوزئی، میر فاروق لانگو اور فرحان لہڑی ودیگر شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے صوبے بھر کے صحافیوں کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور صحافتی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صحافت کے فروغ، میڈیا کے کردار اور صحافیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سردار سیدال خان ناصر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں، جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومت و عوام کے درمیان ایک مؤثر پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے، جس میں میڈیا نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور اس کی ذمہ داریاں بھی مزید بڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، جبکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس حوالے سے قانون سازی کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صحافی برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات، ریلیف اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سردار سیدال خان ناصر نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ مثبت، ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی صحافت کو فروغ دیں تاکہ عوام کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں اور ملک کو درپیش مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا بنیادی مقصد سچائی کی فراہمی اور قومی ترقی میں معاونت ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں ترقی، خوشحالی، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ صنعتکاروں، تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور دیگر طبقات کے مسائل کے حل پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *