Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

شہید حاجی محمد خان اچکزئی شجاعت، سخاوت اور قبائلی اتحاد کے بے مثال علمبردار


گلستان (اے کے میڈیا ٹیم پاکستان) یومِ شہدا و غازی کے پروقار موقع پر تاریخ کے اوراق ایک ایسی نابغہ روزگار شخصیت کے تذکرے کے بغیر ادھورے ہیں، جن کے اوصافِ حمیدہ عصرِ حاضر میں نایاب ہیں۔ غبیزئی قوم کے سربراہ اور معتبر سیاسی و سماجی رہنماء حاجی محمد خان اچکزئی (کاکا شہید) کی زندگی علم دوستی، بے مثال مہمان نوازی اور قومی یکجہتی کا ایک روشن باب ہے، جنہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں انسانیت کی خدمت اور معاشرے سے جہالت کے خاتمے کے لیے وقف کر رکھی تھیں۔ آپ کا پختہ ایمان تھا کہ تعلیم ہی وہ واحد زیور ہے جو کسی قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی لیے آپ نوجوانوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ ہونے کی تلقین کرتے اور اسے معاشرتی اصلاح کی بنیاد قرار دیتے۔ اخلاقِ کریمانہ اور مروت کا یہ عالم تھا کہ آپ کا دسترخوان ہر خاص و عام کے لیے وسیع رہتا اور آپ مہمان کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہوئے ان کا استقبال خندہ پیشانی سے کرتے، یہی وجہ ہے کہ آپ کی نرم خوئی نے آپ کو عوام کے دلوں کی دھڑکن بنا دیا تھا۔ قبائلی تنازعات کے حل اور مختلف اقوام کے درمیان اتحاد پیدا کرنے میں آپ کا کردار ایک فولادی ستون کی مانند تھا، آپ نفاق کو کمزوری اور اتحاد کو فتح کی کلید قرار دیتے ہوئے ہمیشہ بھائی چارے کے لیے کوشاں رہے۔ ایک نڈر رہنماء کے طور پر آپ کی زندگی کا سب سے درخشاں پہلو مظلوم کی حمایت اور حق گوئی تھا، آپ نے کبھی ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا اور ہمیشہ حق کی آواز بلند کرتے ہوئے کمزوروں کی ڈھال بنے رہے۔ سیاسی محاذ پر بھی آپ کی بصیرت مثالی تھی، بالخصوص روسی جارحیت کے کٹھن دور میں آپ نے اپنے فولادی عزم کے ساتھ افغان مجاہدین کی بھرپور سیاسی و اخلاقی حمایت کر کے وطن پرستی کا حق ادا کر دیا۔ شہید حاجی محمد خان اچکزئی محض ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ اور انسانیت کی علامت تھے، جن کا پیغامِ علم و عدل آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کی یادوں کو رہتی دنیا تک تابندہ رکھے۔ آمین۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *