Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

امریکا کا ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت اور تیز رفتار فوجی آپریشن پر غور

امریکا کا ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت اور تیز رفتار فوجی آپریشن پر غور
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے، امریکی حکام

امریکی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف مزید سخت اور تیز رفتار فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جسے خطے کی بدلتی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایسے آپشنز تیار کیے ہیں جن کے تحت ایران کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ممکنہ حملوں کا مقصد یا تو جاری سفارتی تعطل کو ختم کرنا ہے یا کسی بڑی جنگ کے خاتمے سے قبل ایران کو فیصلہ کن دباؤ میں لانا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک متبادل منصوبے کے تحت آبنائے ہرمز کے ایک حصے پر کنٹرول حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں بحری آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

امریکی فوجی حکام کی جانب سے آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے حال ہی میں آبنائے ہرمز کا ایک نقشہ بھی شیئر کیا ہے جس میں اس اہم گزرگاہ کو ایک نئے نام سے ظاہر کیا گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *