Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

ہزار ہ ٹاؤن سمیت بی ایریاز سے سیلز اور ایم سی کیو ٹریڈ ٹیکسز کو فوری طور پر بند کیا جائے‘ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان

کوئٹہ() مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن ودیگر بی ایریا میں سیلز ٹیکس اور میٹروپولٹین کارپوریشن کی جانب سے ٹریڈ ٹیکس کے نوٹسز کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے اگر7یوم کے اندر مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو مجبور ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی‘یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر سپریم کونسل ممبر الیاس علی‘رضا قلندری‘زیشان علی ودیگر بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اس وقت کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں اور عملی طور پر لاک ڈاؤن جیسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے بازاروں میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں دکانوں کے اخراجت بدستور برقرار ہیں کرائے‘ یوٹیلیٹی بلز ودیگر مالی ذمہ داریاں تاجروں کے لیے بوجھ بنتی جارہی ہے ایک جانب کاروبار پر مختلف قد غنیں ہیں جبکہ دوسری جانب ٹیکسز کی بھرمار نے تاجروں کو ذہنی اور مالی دباؤ میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ایسے مشکل حالات میں ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ہزارہ ٹاؤن سمیت بی ایریا کے مختلف کاروبار مراکز کو سیلز ٹیکس کے نوٹسز جاری کرنا تاجروں کے لیے انتہائی تشویشناک اقدام ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی سیلز کے نوٹسز جاری کررہی ہے تو دوسری جانب میٹروپولٹین کارپوریشن کی جانب سے بھی ٹریڈ ٹیکس کے لیے نوٹسز دینے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے اس تاجروں پر سیلز ٹیکس‘ ٹریڈ ٹیکس اور دیگر مختلف ٹیکسز کا بوجھ ڈال دیاگیا ہے حقیقت یہ ہے کہ ہر چیز پر پہلے ہی ٹیکس وصول کیاجارہا ہے اشیاء خوردونوش سے لیکر یوٹیلیٹی بلز تک ہر سطح پر ٹیکس شامل ہے بجلی کے بلوں میں متعدد اقسام کے ٹیکس شامل ہیں مگر اس کے باوجود مزید ٹیکسوں کا نفاذ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکسز کے خاتمے کے لیے سات یوم کا الیٹی میٹم دیتے ہیں اگر مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو مجبور ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *