Banner

پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے

Share

Share This Post

or copy the link

پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے
معاہدے کے تحت 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی جمع کروا دی گئی، ترجمان پی آئی اے

‏پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز خرید لیے۔

ترجمان پی آئی اے کنسورشیم کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے مزید 25 فیصد شیئرز کے لیے رقم جمع کروا دی، معاہدے کے تحت 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی جمع کروا دی گئی۔

عارف حبیب کنسورشیم کے پاس پی آئی اے کے 25 فیصد شیئرز کی خریداری کا آپشن موجود تھا جبکہ انہوں نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز پہلے ہی خریدے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے مئی میں پی آئی اے کا کنٹرول سنبھالنے کی توقع ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم فوجی فرٹیلائزرز، لیک سٹی اور فاطمہ گروپ پر مشتمل ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ، سٹی اسکول اور اے کے ڈی بھی کنسورشیم کا حصہ ہیں۔

حکومت نے کنسورشیم کو 25 فیصد شیئرز کی خریداری آپشن دیا تھا۔

پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us