Banner

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑ

Share

Share This Post

or copy the link


صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومتِ بلوچستان عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اس سلسلے میں ایک انقلابی اقدام ثابت ہو رہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں صحت کے نظام کو مضبوط اور مو¿ثر بنایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریضوں کے داخلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد مختلف پیچیدہ بیماریوں کے علاج سے مستفید ہو رہے ہیں‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی ‘انہوںنے کہاکہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ڈائلیسس، کیموتھراپی، کارڈیک اور نیورو سرجریز سمیت زچگی کی سہولیات بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے عوام کو بڑی مالی سہولت میسر آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نہ صرف عوام کو معیاری علاج فراہم کر رہا ہے بلکہ صوبے کے صحت کے نظام میں بہتری کی جانب ایک مضبوط قدم بھی ہے۔بخت محمد کاکڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اس پروگرام کو کامیابی سے جاری رکھے گی۔

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us