Banner

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں اسلام آباد 19، لاہور 28، کراچی 27، پشاور 20، کوئٹہ اور مظفرآباد 18، گلگت 12 اور مری 15 ڈگری سینٹی گریڈ شامل ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث مجموعی طور پر موسم خشک اور گرم رہے گا۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں 13، جموں میں 27، لیہہ میں 6 جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرم موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us