Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالاحساس، انسانیت کی اصل پہچانانتخابات میں کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظمملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالاحساس، انسانیت کی اصل پہچانانتخابات میں کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم

ہنگلاج ماتا مندر میں سالانہ میلہ شروع، ملک بھر سے یاتریوں کی آمد

تحریر: عبدالحمید مگسی

حب: ضلع حب اور لسبیلہ بلوچستان کا ایک نہایت ہی خوبصورت ترین، دلکش، قدرتی حسن، نعمت، دولت ، خوبصورت ترین پہاڑی سلسلوں اور ساحل سمندر شہروں میں سے ایک ہے جو اپنی مثال آپ سمجھا اور جانا جاتا ہے۔مزہب، سیر و تفریح اور ثقافت کے حوالے سے پاکستان میں اسے ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ضلع حب اور لسبیلہ قدرتی حسن کا شہکار، دلفریب مناظر جبکہ گونجتا اور چھم چھم کرتا ہوا ساحل سمندر پانی کی لہریں جبکہ سیر و تفریحی جنت کے نظاروں میں سے ایک ہے یہاں موسم چاہے جیسا بھی ہو ہر وقت سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے۔صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں جہاں ثقافتوں، عقیدوں اور روایات کے رنگ ایک خوبصورت ہم آہنگی میں ڈھل کر امن اور رواداری کی دلنشین تصویر پیش کرتے ہیں اسی ہم آہنگی کی ایک روشن جھلک بلوچستان کے علاقے ضلع لسبیلہ میں دکھائی دیتی ہے، جہاں ہندو دھرم کی مقدس یاتراہوں میں شمار ہونے والے ہنگلاج مندر کا تین روزہ سالانہ میلہ شروع ہو چکا ہے۔ضلع لسبیلہ کی سنگلاخ پہاڑوں کے درمیان وادی ہنگول کے خاموش، پ±راسرار اور سنگلاخ پہاڑ آج عقیدت کے قدموں کی چاپ سے گونج رہے ہیں، جہاں ہنگلاج ماتا نانی مندر سالانہ میلے کے رنگوں میں نہایا ہوا دکھائی دیتا ہے ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے آنے والے ہزاروں ہندو یاتری، طویل اور کٹھن سفر طے کر کے اس مقام پر پہنچ رہے ہیں۔ہندو مزہب کے لوگ جہاں وہ نہایت خلوص و عقیدت کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں یہ میلہ نہ صرف ہندو دھرم کی یاترہ ہے بلکہ عقیدت، روایت اور روحانی وابستگی کی ایک زندہ داستان بھی ہے، جو ہر سال ہزاروں دلوں کو ایک مرکز پر جمع کر دیتی ہے۔حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ لسبیلہ نے ملک بھر سے آنے والے یاتریوں کی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف میڈیکل کیمپس قائم سمیت 1122 ریسکیو میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس بھی تعنیات کئے گئے ہیں آنے والے ہندو یاتریوں کیلئے بہترین قیام و طعام اور دیگر بنیادی سہولیات کا انتظام کیا ہے ، تاکہ ہندو یاتریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور ایس ایس پی لسبیلہ نجیب پندرانی کی جانب سے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث یہ نگلاج ماتا نانی مندر کا میلہ ایک محفوظ، پ±رامن اور پ±رسکون ماحول میں جاری ہے یہ منظر نہ صرف مذہبی آزادی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پاکستان کے ا±س روشن چہرے کو بھی دنیا کے سامنے لاتا ہے، جہاں برداشت، احترام اور ہم آہنگی کی روایت آج بھی زندہ ہے۔پاکستان ہندو دھرم میں کے لوگ ضلع لسبیلہ میں واقع قدیم ترین ہنگلاج ماتا مندر کو اپنا ایک مقدس یاترہ کا اعلیٰ مقام حاصل ہے ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ میلہ جاری ہے اور پاکستان بھرکے لاکھوں ہندو یاتری اس میلے کی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان بھر کے مختلف علاقوں کے ہندو یاتری کثیر تعداد میں ایسے بھی ہیں کہ وہ اپنے فیملی اور خاندان کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں سے قافلے کی شکل میں کٹھن ،دشوار گزار راستوں اور علاقوں سے پیدل سفر کرکے ضلع لسبیلہ میں اپنے قدیم ترین ہنگلاج ماتا مندر میں اپنے مزہبی رسومات ادا کرنے کیلئے یہاں آکے پہنچتے ہیں۔ضلع لسبیلہ ہنگلاج ماتا نانی مندر کے ہندو کمیونٹی انتظامیہ، اور ملک بھر سے آنے والے ہندو یاتریوں نے حکومت بلوچستان باالخصوص وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان، ایم پی اے لسبیلہ و پارلیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت بلوچستان نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی اور ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے ہنگلاج ماتا نانی مندر کے سالانہ میلے کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے ہندو یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات، اقدامات،سہولیات سمیت انہیں فل پروف سیکیورٹی دینے پر انہوں نے سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *