Banner

سیاسی رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی سفر جاری رہے گا، حاجی محمد خان طوراوتمانخیل

Share

Share This Post

or copy the link

لورالائی(نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طوراوتمانخیل نے ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع سے ملاقات کی، جس میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور بروقت تکمیل کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں گے اور ان میں معیاری میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ناقص کام یا غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملاقات کے دوران قبائلی رہنما سردار ثاقب خان کدیزئی نے اپنے علاقے میں قائم سرکاری اسکول کی خستہ حالی کا مسئلہ اٹھایا، جس پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان
طوراوتمانخیل نے فوری طور پر چار کمروں پر مشتمل نئی اسکول عمارت کی تعمیر کا اعلان کیا۔ اس اعلان پر سردار ثاقب خان کدیزئی نے ایم پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی اقدامات کو سراہا۔حاجی محمد خان طوراوتمانخیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے ہر صورت پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لورالائی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صحت کی سہولیات کی بہتری، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن، بجلی کی فراہمی میں بہتری اور صفائی کے نظام کی بہتری شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے، جن میں دیہی علاقوں کو مرکزی شاہراہوں سے ملانے کے لیے نئی رابطہ سڑکیں، بنیادی مراکز صحت (BHU) کی اپ گریڈیشن، واٹر سپلائی اسکیموں کی توسیع، سولر انرجی منصوبے، اور نوجوانوں کے لیے فنی تربیتی مراکز کا قیام شامل ہیں۔ایم پی اے نے کہا کہ بعض سیاسی مخالفین ترقیاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم عوام کی خدمت کا یہ سفر کسی صورت نہیں رکے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں لورالائی کو تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے ایک ماڈل ضلع بنایا جائے گا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

سیاسی رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی سفر جاری رہے گا، حاجی محمد خان طوراوتمانخیل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us