Banner

غیر درست گرداوری پر سخت کارروائی ہوگی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

Share

Share This Post

or copy the link

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل کی زیر صدارت محکمہ ریونیو کے افسران اور عملہ مال کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری واجبات کی وصولی اور ربیع سیزن کی گرداوری کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم سمیت تحصیلداران، نائب تحصیلداران، قانون گوز اور پٹواریوں نے شرکت کی۔ مختلف تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں سرکاری واجبات کی وصولی اور گرداوری کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل نے ربیع سیزن کی بروقت اور درست گرداوری نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ غیر کاشت شدہ رقبہ غیر ضروری طور پر زیادہ ظاہر کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ گرداوری کے عمل میں شفافیت اور درستگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ حکومتی ریکارڈ میں درست اعداد و شمار شامل ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی عملہ مال کی بنیادی ذمہ داری ہے، لہٰذا اس میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ریکوری کے عمل کو تیز کیا جائے۔اجلاس کے دوران ریونیو سے متعلق دیگر امور پر بھی غور کیا گیا، جن میں اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، زیر التواء ریونیو کیسز کے فوری فیصلے، اور سرکاری زمینوں پرتجاوزات کے خلاف کارروائی شامل ہیں۔ اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور شفاف خدمات فراہم کی جا سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور سرکاری اراضی کو واگزار کرا کے ریاستی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو نظام کی بہتری سے نہ صرف حکومتی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ عوامی مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ریونیو کے تمام معاملات میں بہتری، شفافیت اور تیز رفتاری کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

غیر درست گرداوری پر سخت کارروائی ہوگی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us