Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

عوامی سہولت اولین ترجیح ہے، ترقیاتی کام تیز کریں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نامہ نگار) سیاسی و سماجی رہنما ارسلان شیر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی موجودہ ترقیاتی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ارسلان شیر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کم عرصے میں کوئٹہ کی شکل بدل دی ہے اور شہر کی سڑکیں اور اسپتال ان کے وژن کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی ایک مہذب اور باوقار قبائلی شخصیت ہیں، جن کی عاجزی کا مظاہرہ حالیہ دورہ پشین میں بزرگ شہریوں سے احترام کے ساتھ ملنے سے ظاہر ہوتا ہے۔

ارسلان شیر کا کہنا تھا کہ ماضی کے ادوار میں ترقیاتی کاموں کی رفتار سست رہی، تاہم موجودہ حکومت نے مختصر وقت میں نمایاں اقدامات کیے۔ انہوں نے بیکڑ کو ماڈرن ضلع بنانے، تعلیمی و صحت کے نظام میں بہتری لانے اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے جیسے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکوں کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی جبکہ اسپتالوں میں صفائی اور ڈاکٹروں کی بروقت حاضری سے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

ارسلان شیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پالیسیوں میں شفافیت، بہتر منصوبہ بندی اور عوامی ضروریات کو ترجیح دی جا رہی ہے، جس سے صوبے میں ترقی، خوشحالی اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *