Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغادیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغا

’پاکستان پریشان نہ ہو‘، سعودی ولی عہد کی جانب سے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت بطور ڈپازٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس حوالے سے خصوصی پیغام میں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں کسی کمی یا دباؤ کے باعث پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک دوست خلیجی ملک پاکستان کے ذخائر سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی رقم واپس لے رہا ہے، جس سے ممکنہ مالی خلا پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔

اس صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں مساوی رقم بطور ڈپازٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملکی ذخائر کو مستحکم رکھا جا سکے۔

حکام نے اس پیش رفت کو سعودی قیادت کا غیر معمولی اور اعتماد پر مبنی اقدام قرار دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس پہلے ہی سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موجود ہیں، جبکہ اس نئی پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان مالی تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *