Banner

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیرِ صدارت پنجگور میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

featured
Share

Share This Post

or copy the link

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیرِ صدارت پنجگور میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی اوسمیت ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اہم عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد ضلع پنجگور میں عوام کی فلاح و بہبود، صحت و تعلیم کی سہولیات، عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں اور جرگوں کی کارکردگی، بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، محکمہ تعلیم و صحت کے سٹاف کی حاضری، غیر فعال اسکولوں کی بحالی اور علاقائی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

آئی جی ایف سی نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا اور پولیس کی کارکردگی، سروس ڈلیوری و گورننس میں بہتری، گرین پاکستان انیشیٹو(GPI) کے تحت متبادل روزگار کی فراہمی، سیف سٹی منصوبے کے قیام، کھلی کچہریوں میں پیش کیےجانے والےمسائل کو ڈی سی سی لیول پہ حل کرنے اور اداروں کے مابین باہمی تعاون پر زور دیا ۔

آئی جی ایف سی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کی کوششوں سےحال ہی میں قائم ہونے والےوومن اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کو موثر انداز میں چلانے کو یقینی بنائیں۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیرِ صدارت پنجگور میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us